پاک فوج کی جانب سے ایک احسن اقدام

پاک فوج کی جانب سے ایک احسن اقدام

ویب ڈیسک: بلوچستان کے مشہور ساحلی علاقے گوادر میں " دمیزر فٹسال گراؤنڈ" کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے۔

تفصیلات کےمطابق گوادر گارڈینز ایرینا فٹسال نگوڑی وارڈ، گوادر میں 9 جنوری کو شاندار افتتاح کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

یہ گراؤنڈ گوادر کے نوجوانوں کی خواہشات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج نے صرف دو ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا۔

پاک فوج ہمیشہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔

بلوچستان کے نوجوان کھیلوں کے میدان میں اپنی زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور ایسے منصوبے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ترقی کے مزید مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

ایرینا فٹسال نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہے اور یہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

Watch Live Public News