وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا 

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا 

(ویب ڈیسک ) وزیراعلی مریم نواز نے لاہور میں نوازشریف کینسراورجناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو اسی ماہ اوپن کرنے کی ہدایت  کردی ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کینسر ہسپتال،لاہور میں جناح اورسرگودھا میں نوازشریف کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹس سمیت دیگرکی جلد تکمیل کی ڈیڈ لائن  دید ی گئی۔

وزیراعلی مریم نواز نے  لاہور میں نوازشریف کینسراورجناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو اسی ماہ اوپن کرنے کی ہدایت  کردی ۔نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور کی تکمیل  ہوگئی۔نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ سنٹر میں مریضوں کے لئے ویٹنگ ایریا/سرائے،مسجداور ڈاکٹرز کی رہائش گاہیں مکمل ہیں۔ 

پاکستان کے پہلے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈریسرچ سنٹر کا اسی ماہ آغازہوگا ۔نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹرمیں ڈاکٹرزاورپروفیشنل سٹاف کی بھرتیاں شروع  کردی گئی ہیں ۔نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کی 219 آسامیوں کے لئے انٹرویو  کیے جا رہے ہیں ۔

نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹرکے سربراہ کی تعیناتی کے لئے آسامی دوبارہ مشتہر کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

لاہور میں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آغاز کے لئے 31جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔وزیراعلی مریم نواز نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی تعمیر نوبھی جلد ازجلد مکمل کرنے کاحکم دے دیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر میں پاکستان  بھر سے آنے والے ہرکینسر مریض کا علاج ہوگا۔

Watch Live Public News