سی ٹی ڈی پشاور کی کامیاب کارروائی، 3 خطرناک دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی پشاور کی کامیاب کارروائی، 3 خطرناک دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی پشاور کی نواحی علاقے ٹپوسانو باچا قبرستان ظاہر گھڑی میں کامیاب کارروائی،مصدقہ اطلاع سی ٹی ڈی ایمبوش پارٹی کی کارروائی سے 3 خطرناک دہشتگرد ہلاک، دہشتگردوں سے 2 کلاشنکوفیں اور ایک پستول برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگری خیبرپختونخوا پشاور نے ایک مصدقہ اطلاع پر پشاور کے نواحی علاقے ٹپوسانو باچا قبرستان ظاہر گھڑی میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف ایک کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد جہنم واصل کیے گئے ہیں۔

دہشتگردوں کے کچھ ساتھی آبادی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار بھی ہوئے جن کی سرکوبی کیلئے کی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔ ہلاک دہشت کے قبضے سے دو کلاشنکوفیں اور ایک پستول بمع کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر محکمہ انسداد دہشتگری کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ ایسے دلیر جوان فتنہ الخوارج کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے جو امن و عامہ کے قیام اور عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

 آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ امن و عامہ کے قیام کے لیے ٹارگٹڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں  کے خلاف کامیاب کارروائی پر  سی ٹی ڈی کی ستائش کی، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے 3 خوارجیوں کو جہنم واصل کرکے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

کہا کہ سی ٹی ڈی کے بہادر جوانوں کی جرات اور پروفیشنل ازم  پر فخر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد ہے، خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا خاتمہ کرکے صوبے کا امن بحال کیا جائے گا۔ 

Watch Live Public News