وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر تاجکستان روانہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر تاجکستان روانہ
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر تاجکستان روانہ۔ وزیر خارجہ تاجکستان کے دارالحکومت دشنبے میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کنٹکٹ گروپ برائے افغانستان کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیر خارجہ افغان امن عمل، تیزی سے بدلتی ہوئی خطے کی صورتحال اور علاقائی تعاون کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔ وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان،افغانستان اور روس اور چین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔