آیا صوفیا میں صحیح بخاری کا درس سننے کے بعد روسی سیاح کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا

آیا صوفیا میں صحیح بخاری کا درس سننے کے بعد روسی سیاح کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا
انقرہ: ترکیہ کی تاریخی مسجد آیا صوفیا کی سیاحت پر آئے روسی سیاح نے صحیح بخاری کا درس سننے کے بعد اسلام قبول کر لیا۔ روسی سیاح نے بخاری کا درس سنا تو اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسلمان ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ روسی سیاح نے اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر امام مسجد نے کلمہ پڑھایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آیا صوفیا کے امام ایک روسی سیاح کو کلمہ پڑھا رہے ہیں۔ روسی سیاح کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوجاتا ہے اور اس کا نام احمد دنیز رکھا گیا۔ ترکیہ کی سیاحت پر آئے تھے اور جس وقت تاریخی مسجد آیا صوفیا کو دیکھنے پہنچے تھے وہاں جس وقت وہاں صحیح بخاری کا درس جاری تھا۔ روسی سیاح بھی با ادب ہوکر بیٹھ گئے اور درس سننے لگے۔ روسی سیاح کا اسلامی نام احمد دنیز رکھا گیا ہے۔انہوں نےکلمہ پڑھ کر اللہ کی وحدانیت اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری بنی ہونے کا دل سے اقرار کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔