سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا بڑا اضافہ
کیپشن: Big increase in gold price by Rs 1200 per tola

ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونا 2 لاکھ 46 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 11 ہزار 591 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2382 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔

Watch Live Public News