ایشین جونیئر سکواش میں نعمان خان نےگولڈ میڈل جیت لیا

ایشین جونیئر سکواش میں نعمان خان نےگولڈ میڈل جیت لیا
کیپشن: ایشین جونیئر سکواش میں نعمان خان نےگولڈ میڈل جیت لیا

ویب ڈیسک: ایشین جونیئر سکواش میں نعمان خان نےگولڈ میڈل جیت لیا،32ویں ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کوریا میں ہوئی، جس میں پاکستان سمیت 11 ممالک نے حصہ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق کوریا میں منعقدہ 32ویں ایشین جونیئر انڈیویژول سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 10 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جن میں دو کا تعلق پاکستان آرمی سے تھا۔

چیمپئن شپ میں 11 ممالک بشمول پاکستان، تھائی لینڈ، عراق، ملیشیا، سری لنکا، بھارت، جنوبی کوریا، ایران، یو اے ای، کویت اور سعودی عرب نے شرکت کی۔

پاکستان آرمی کے نعمان خان نے بوائز انڈر 15 میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور پاکستان کا نام روشن کیا

Watch Live Public News