مودی سرکار کےخلاف ملک گیر ہڑتال، کروڑوں مزدور و کسان سڑکوں پر

مودی سرکار کےخلاف ملک گیر ہڑتال، کروڑوں مزدور و کسان سڑکوں پر
کیپشن: مودی سرکار کےخلاف ملک گیر ہڑتال، کروڑوں مزدور و کسان سڑکوں پر

ویب ڈیسک:بھارت کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل، جب ملک گیر عوامی بغاوت کی صورت میں "بھارت بند" نے مودی حکومت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

معتبر بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق 30 سے 40 کروڑ مزدور، کسان، بینک ملازمین اور ٹرانسپورٹ ورکرز نے آج کی ہڑتال میں شرکت کی، جس سے ریلوے اسٹیشن، بازار، بینک اور دفاتر سنسان ہو گئے۔

کیرالا، پنجاب، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور مہاراشٹر سمیت متعدد ریاستوں میں پبلک ٹرانسپورٹ، تعلیمی ادارے اور دفاتر مکمل طور پر بند رہے۔ سی آئی آئی کے مطابق بھارت کو صرف ایک دن کی اس ہڑتال سے 15,000 کروڑ روپے کا معاشی نقصان ہوا۔

 کسانوں کا غصہ، مزدوروں کا احتجاج

زرعی پالیسیوں اور مزدور قوانین کے خلاف سڑکوں پر نکلے عوام نے " مودی سرکار مردہ باد" کے نعرے لگائے۔ دہلی کی سرحد ایک بار پھر 2020–21 کے کسان دھرنوں کی یاد دلا رہی ہے، جہاں مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں مودی نے دھوکہ دیا!"

 میڈیا خاموش، سوشل میڈیا چیخ رہا ہے
مرکزی دھارے کا میڈیا یا تو مکمل خاموش ہے یا حکومتی بیانیے کی زبان بول رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر #BharatBandh2025 ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ زمینی صورتحال سے ہٹ کر "گودی میڈیا" کی خاموشی پر عوامی غصہ مزید بھڑک رہا ہے۔

 مودی کی نئی تجارتی پالیسی، عوامی ردعمل میں اضافہ

امریکی صدر ٹرمپ کی طرح، مودی حکومت نے بھی کچھ سخت تجارتی اقدامات اور پالیسی فیصلے کیے ہیں، جن سے معیشت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ عام آدمی مہنگائی اور بے روزگاری کے بوجھ تلے پس رہا ہے۔

 بھارت میں اقلیتوں، خواتین، قبائلیوں پر مظالم جاری

ملک بھر میں برہمن بالا دستی پر مبنی نظام کے خلاف بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کے سوا کوئی بھی محفوظ نہیں نہ مسلمان، نہ دلت، نہ خواتین، نہ ہی قبائلی۔

1974 سے 2025 تک بھارت بند کی روایت برقرار
یہ ہڑتال 1974 کی تاریخی ریلوے ہڑتال اور 2021 کے کسان دھرنوں کی یاد دلاتی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے  یہ احتجاج صرف حکومت کے خلاف نہیں، بلکہ پورے نظام کے خلاف اجتماعی عدم اعتماد ہے۔

تجزیہ
ماہرین کے مطابق یہ صرف ایک دن کی ہڑتال نہیں بلکہ جمہوریت کے نام پر بنائے گئے جابرانہ نظام کے خلاف عوامی بیداری کا مظہر ہے۔
 مودی حکومت روزبروز اندرانی طور پر کمزور ہوتی جا رہی ہے۔

مودی حکومت کے مزدور قوانین اور زرعی پالیسیوں کے خلاف مشترکہ آواز حکومت پر کھلا عدم اعتماد ہے۔

 17 نکاتی مطالبات، جن میں روزگار، اجرت، پنشن، اور کسانوں کے قرض معاف کرنے کی شقیں شامل ہیں۔

میڈیا بلیک آؤٹ، لیکن سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ: #BharatBandh2025۔

انسانی جانوں کا نقصان  کم از کم 3 ہلاکتیں، جن میں پولیس تصادم اور گرمی سے اموات شامل ان مظاہروں کو تشدد آمیز بنا رہا ہے۔

Watch Live Public News