لیجنڈری گلوکارہ آشابھوسلے کےانتقال کی افواہیں،بیٹے کی تردید

لیجنڈری گلوکارہ آشابھوسلے کےانتقال کی افواہیں،بیٹے کی تردید
کیپشن: لیجنڈری گلوکارہ آشابھوسلے کےانتقال کی افواہیں،بیٹے کی تردید

ویب ڈیسک: بھارتی موسیقی کی لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں پر ان کے بیٹے آنند بھوسلے کا ردعمل سامنے آ گیا ہے، جنہوں نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر آشا بھوسلے کی وفات کی افواہیں اس وقت وائرل ہوئیں جب ایک فیس بک صارف نے ان کی تصویر پر ہار لگا کر افسوسناک پیغام شیئر کیا۔ یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ کئی صارفین نے افسوس کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے اس خبر کی تصدیق کا مطالبہ بھی کیا۔

افواہوں کے بڑھتے دائرے کے بعد آشا بھوسلے کے بیٹے آنند بھوسلے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ"میری والدہ بالکل خیریت سے ہیں۔ ان کی موت کی خبر سراسر جھوٹ ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے گھر پر لگاتار کالز اور پیغامات موصول ہو رہے تھے جس کے بعد تردید کرنا ضروری ہو گیا۔

یاد رہے کہ آشا بھوسلے، بھارت کی مشہور اور آنجہانی پلے بیک سنگر لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن ہیں اور وہ 91 برس کی عمر میں بھی تندرست و توانا ہیں۔

Watch Live Public News