9مئی مقدمہ ، شاہ محمود سمیت 3 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستیں خارج

9مئی مقدمہ ، شاہ محمود سمیت 3 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستیں خارج

(ویب ڈیسک ) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ شاہ محمود قریشی سمیت تین پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں کو خارج کردیا گیا۔

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد ضمانتوں پر  فیصلہ سنایا ۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت تین پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں کو خارج کردیا ۔سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانت کی درخواست  بھی خارج  کردی گئی۔ 

عدالت نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانتیں خارج کیں۔

خیال رہے کہ  تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Watch Live Public News