اسٹارلنک  کی پاکستان میں رواں سال کے اختتام پر لانچنگ کا امکان 

اسٹارلنک  کی پاکستان میں رواں سال کے اختتام پر لانچنگ کا امکان 

(ویب ڈیسک ) اسٹارلنک کی پاکستان میں رواں سال کے اختتام پر لانچنگ کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی سیٹیلائٹ انٹرنیٹ  سروس لانچ کرنے کی تیاری مکمل ہوگئی،اسٹارلنک پاکستانی قوانین ، ریگولیٹری فریم ورک کے ماتحت کام کرنے پر آمادہ ہوگئی۔

اسٹارلنک کی پاکستان میں رواں سال کے اختتام پر لانچنگ کا امکان ہے۔ اسٹار لنک کے مالک ایلون مسک کی بھی لانچنگ تقریب میں شرکت متوقع ہے۔

سٹارلنک ایک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس ہے جو ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔ یہ سروس ان علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جہاں روایتی انٹرنیٹ تک رسائی محدود یا مشکل ہے۔

اسٹار لنک  کی سروس استعمال کیسے کی جائے گی ؟

اسٹار لنک کے سیٹ لائٹ دنیا کے جن ممالک کی فضائی حدود میں موجود ہوں گے ، وہاں ہر سیٹلائٹ انٹرنیٹ  ٹ سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

اسٹار لنک کی سروسز استعمال کرنے کے لیے اسمارٹ فونز میں ایک خاص طرح کے فیچر یا سافٹ ویئر کو استعمال کیا جائے گا، جیسے  موبائل فون میں  وائی فائی یا ڈیٹا پر منتقل ہونے کا فیچر موجود ہوتا ہے اسی طرح  اسٹار لنک کے نیٹ ورک پر منتقل ہونے کا آپشن ہوگا۔

موبائل فونز پر اسٹار لنک کا انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے صارفین کو موبائل فونز   کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، اس کے لیے کپمنی  ایسے سافٹ ویئرز یا فیچرز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔

اس حوالے سےکمپنی کا کہنا ہے کہ  اسٹار لنک کی انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے کسی طرح کے ٹاور یا تار کی ضرورت نہیں پڑے گی، زمین اور سمندر کی تہ سے لے کر پہاڑوں اور فضاؤں تک کے افراد انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے۔

Watch Live Public News