کشمیر سپریم لیگ:ڈرافٹنگ 17 جولائی کوہوگی، گلگت بلتستان کی ٹیم پہلی بار ایونٹ کا حصہ

کشمیر سپریم لیگ:ڈرافٹنگ 17 جولائی کوہوگی، گلگت بلتستان کی ٹیم پہلی بار ایونٹ کا حصہ

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد میں 17 جولائی کو کشمیر سپریم لیگ (KSL) کی ڈرافٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں 6ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس بار لیگ کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ گلگت بلتستان  کی ٹیم کو بھی شامل کیا گیا ہے، جسے نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی ایک بڑی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

گلگت بلتستان ٹیم کے مالک  ملک منیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم کو لینے کا مقصد ینگ ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا ہے اور میری  خواہش ہے کہ گِلگت بلتستان سے بھی ینگ ٹیلنٹ پاکستان کرکٹ کو ملے اور ملک کا نام روشن کرے ۔

جی بی ٹیم کے ڈائریکٹر طاہر حمید نے بھی اُمید ظاہر کی کہ اس لیگ کے ذریعے خطے کے باصلاحیت لڑکوں کے لیے قومی سطح کے دروازے کھلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان  میں بہت ٹیلنٹ ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ یہاں سے بھی ٹیلینٹیڈ بچوں کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دروزے کھلے۔

Watch Live Public News