اداکارہ حمیرااصغر کو سپردخاک کردیاگیا

اداکارہ حمیرااصغر کو سپردخاک کردیاگیا

(ویب ڈیسک )  معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی نمازِ جنازہ ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی نمازِ جنازہ ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں ادا کر دی گئی جس میں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے موقع پر فضاء سوگوار رہی اور شرکاء نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیں کیں۔ اداکارہ کو نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اداکارہ حمیرا اصغر نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے،ان کی وفات پر شوبز حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News