سابق چیف لیسکو شاہد حیدر کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا

سابق چیف لیسکو شاہد حیدر کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا

(حیدر منیر)ویب ڈیسک: لاہور سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو شاہد حیدر کے خلاف انکوائری میں الزامات ثابت ہوگئے ، سروس رولز کے مطابق  سابق چیف لیسکو شاہد حیدر کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

 نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور میں اپنی تعیناتی کے دوران صارفین کو ناجائز اربوں روپے کی اووربلنگ کی،متعدد افسران کو پہلے نوکریوں سے نکالا اور پھر مبینہ دھاندلی سے واپس رکھا گیا۔

  نوٹی فکیشن کے متن کے مطابق شاہد حیدر کو اپنی صفائی کا موقع دیا لیکن وہ ریکارڈ پیش نہ کر سکے ،ان سے ان  فیوچر تمام   بینیفٹس جس میں فری سپلائی  پنشن سمیت تمام مراعات روک لی گئیں۔

وزیر اعظم کی  تحقیقاتی ٹیم بھی اس معاملے کی چھان بین میں ذمہ دارا قرار دے چکی ہے،  بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اگلے مرحلے میں مزید اعلی افسروں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے،ڈسکوز کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کسی افسر کو ریٹائر ہونے پر سروس سے فارغ کیا گیا ۔

Watch Live Public News

پولیٹیکل رپورٹر