عامر لیاقت کا بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

عامر لیاقت کا بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
کراچی(پبلک نیوز)‌شہر قائد سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے آج ہونے والے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیٍغام میں انہوں نے کہا کہ میں اور لیاری سے منتخب رکن قومی اسمبلی جناب شکور شاد آج بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے. واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کو پارٹی قیادت سے اختلافات ہیں جن کا اظہار وہ اس سے قبل بھی کر چکے ہیں. واضح رہے کہ وفاقی بجٹ 2021-22آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے۔قبل ازیں وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ آج اسلام آباد میں بجٹ تجاویز پر بحث اور منظوری دے گی ۔ذرائع کےمطابق بجٹ کا مجموعی حجم 8000 ارب روپے ہے،بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی ہوگا،نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں اضافے کا فیصلہ بھی متوقع ہے. وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زرمیں ریکارڈاضافہ ہوا،بجٹ میں غریب پربوجھ نہیں ڈالیں گے،ایف بی آرکی جانب سےتاجروں کوہراساں نہیں کیاجائےگا،آئی ایم ایف سےاپنی شرائط پر مذاکرات جاری ہیں .

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔