لاہور میں افسوسناک واقعہ: سکیورٹی گارڈ نے کمپنی کے مالک کو سرعام گولی مار دی

لاہور میں افسوسناک واقعہ: سکیورٹی گارڈ نے کمپنی کے مالک کو سرعام گولی مار دی
کیپشن: Lahore: murder video
سورس: facebook

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں سکیورٹی گارڈ نے اپنی ہی نجی سکیورٹی کمپنی کے مالک کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ مالک ملازمین پر سختی کرتا تھا، اس لیے اسے قتل کیا۔نجی سکیورٹی کمپنی کا مالک غلام رسول گاڑی میں اپنے دفتر کی پارکنگ میں پہنچا، وہ کار کی ڈگی سے سامان نکال رہا تھا کہ سکیورٹی گارڈ مدنی جلیل نے اس پر فائرنگ کر دی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم مقتول کے قریب آ کر اس کے سر میں بھی گولی مار دیتا ہے۔واقعے کے بعد مارکیٹ کے لوگ جمع ہو گئے جنہوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے کراچی میں دو  واقعات میں سکیورٹی گارڈز نے یوٹیوبر اور کچرا چننے والے بچے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

Watch Live Public News