ویب ڈیسک: پشاور میں بدھ کی صبح زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا، متعدد افراد گھبرا کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 211 کلومیٹر زیر زمین بتائی گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے بعد ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔