عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت مؤخر

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت مؤخر
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت مؤخر

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آج ہونے والی سماعت مؤخر کر دی گئی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس محمد آصف کی رخصت کے باعث درخواستوں پر سماعت ممکن نہ ہو سکی۔ واضح رہے کہ یہ کیس قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ کو سننا تھا۔

نئی تاریخ کا اعلان عدالتی شیڈول کے مطابق بعد میں کیا جائے گا۔ دونوں شخصیات کی جانب سے ٹرائل کورٹ سے ملنے والی سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔

Watch Live Public News