فیصل آباد:چوری کا الزام،گلوبٹ کا محنت کشوں پر بہیمانہ تشدد،سرکےبال منڈوادیے

فیصل آباد:چوری کا الزام،گلوبٹ کا محنت کشوں پر بہیمانہ تشدد،سرکےبال منڈوادیے
کیپشن: فیصل آباد:چوری کا الزام،گلوبٹ کا محنت کشوں پر بہیمانہ تشدد،سرکےبال منڈوادیے

ویب ڈیسک: تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقے چناب گارڈن میں محنت کشوں پر چوری کا الزام لگا کر تشدد اور سر کے بال مونڈ دیے۔

تفصیلات کے مطابق چناب گارڈن کے سیکرٹری عامر عرف گلو بٹ اور گارڈز نے محنت کشوں پر تشدد کیا۔ عامر عرف گلو بٹ نے دو محنت کشوں کےسر کے بال بھی مونڈ ڈالے۔ ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بنا کر بھی وائرل کی ۔

پولیس نے 6 نامزد اور 7 نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ ڈی ٹائپ میں مقدمہ درج کر لیا جبکہ واقعہ میں ملوث تین نامزد ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیےپولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے جاری ہیں۔

Watch Live Public News