بجٹ میں درآمدی ڈیوٹی میں کمی، خواتین کے میک اپ کا سامان سستا ہوگا

بجٹ میں درآمدی ڈیوٹی میں کمی، خواتین کے میک اپ کا سامان سستا ہوگا

(ویب ڈیسک )   بجٹ اطلاق کے بعد ہیئر اسٹائلنگ پروڈکٹس، سرخی، پاؤڈر، مسکارا سستا ہو جائیگا۔

بجٹ اطلاق کے بعد   فیس واش، فیشل کریم، فیش شائنر اور آئی لائنر، لوشن، کریم، پرفیوم، باڈی اسپرے کی قیمتیں بھی کم ہو جائیں گی ۔اسی طرح ڈینٹل پراڈکٹس، پرس، سن گلاسز، بیلٹ، سفری بیگ، ہینڈ بیگ، گارمنٹس اور شوز بھی سستے ہوں گے۔

بجٹ اطلاق کے بعد 600 سے زائد کھانے پینے کی اشیا بھی سستی ہوں گی۔امپورٹڈ چاکلیٹ، ٹافیاں، کینڈی، لالی پاپ سستی ہو جائیں گی۔بسکٹ، درآمدی جیلی، مارملیڈ، امپورٹڈ پنیر، مکھن، شہد بھی سستا ہوگا۔

درآمدی ملک کریم، فلیورڈ ملک، کنڈنسڈ ملک کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی،امپورٹڈ کیچ اپ، مایونیز، آئس کریم، درآمدی پاپڑ، نمکو،چپس کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوگی۔اسی طرح مارش میلوز، امپورٹڈ وٹامن واٹر، منرل واٹر، امپورٹڈ برانڈڈ آٹا، میدہ اور سوجی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔

Watch Live Public News