(ویب ڈیسک ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا انقلابی اقدام ، پنجاب میں پاکستان کے پہلے اور مثالی ورچوئل بلڈ بینک کا قیام کردیا۔
ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر کال کر کے مریض کو درکار خون کی فوری فراہمی کا بے مثال پراجیکٹ ہے۔ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال پر 4 کا بٹن دبانے پر کال ورچوئل بلڈ بینک سے کنیکٹ ہوجائے گی ۔
ورچوئل بلڈ بینک پر ڈیوٹی سیف سٹی آفیسر مریض کی لوکیشن اور بلڈ گروپ کے بارے میں انفارمیشن حاصل کرتا ہے۔ مریض کے متعلقہ علاقے میں رجسٹرڈ ڈونرز کا کانفرنس کال کے ذریعے مریض کے اہل خانہ سے فوری رابطہ کرا دیا جاتاہے ۔
بلڈ ڈونیشن ماڈ ل میں متعلقہ تھانے کے پولیس اہلکار بھی ڈونیشن کے کار خیر میں شامل ہیں۔ پنجاب سیف سٹی کے ورچوئل بلڈ بینک میں بلڈڈونرز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی نہایت آسان ہے۔بلڈ ڈونر ہیلپ لائن 15، سیف سٹی آفیشل ویب سائٹ یا سرکاری ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹر پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں ۔
ورچوئل بلڈ بینک پر روزانہ بلڈ کے حصول کے لئے 2500 لوگ رابطہ کرتے ہیں ۔ روزانہ 250 مریضوں کی بلڈ کی اشد ضرورت کو فوری طورپر پورا کرنے کا انتظام ہے۔
ورچوئل بلڈ بینک میں رجسٹرڈ بلڈ ڈونرز کی تعداد 25ہزار سے زائد ہے ، ورچوئل بلڈ بینک کے ڈونر ز میں 10ہزار پولیس اہلکار15ہزار عام شہری ہیں ۔ پنجاب بھر میں 24/7سروس سے 14ہزار سے زائد مریض مستفید ہو رہے ہیں ۔
وزیراعلی مریم نواز نے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو بلڈ ڈونیشن کے کارخیر میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ ضرورت کے وقت خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے، خون کا ہر قطرہ کسی ضرورت مند کے لئے زندگی کی نوید بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل ہوچکاہے،سروسز کے معیار کو بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔