پاکستان افغانستان کے درمیان دو طرفہ سیریز کو سہہ ملکی سیریز میں تبدیل کرنے کا پلان

پاکستان افغانستان کے درمیان دو طرفہ سیریز کو سہہ ملکی سیریز میں تبدیل کرنے کا پلان

(ویب ڈیسک )محمد شکیل خان :   پاکستان افغانستان کے درمیان دو طرفہ سیریز کو سہہ ملکی سیریز میں تبدیل کرنے کا پلان ہے، ذرائع کے مطابق ایشیا  کپ کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان افغانستان کے ساتھ یو اے ای کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان اور افغانستان کے درمیان شیڈول ٹی ٹوئینٹی سیریز کو سہہ ملکی سیریز میں منتقل کرنے کا پلان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے ساتھ یو اے ای کو شامل کیئے جانے کا امکان ہے، دو طرفہ سیریز کو سہہ ملکی سیریز میں منتقل کرنے کا فیصلہ ایشیا کپ کو مد نظر رکھتے ہوئے کیاجا رہا ہے، اس سلسلے میں پاکستان ، افغانستان اور یو اے ای کرکٹ بورڈز میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔ ممکنہ طور پر ایشیا کپ کا نیوٹرل وینیو یو اے ای ہو گا۔

خیال رہے کہ   افغانستان نے اگست میں تین ٹی ٹوئینٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔