پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں اہم تبدیلیاں، اعلامیہ جاری

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں اہم تبدیلیاں، اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی ،  پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی پر اعلامیہ جاری کر دیا ۔

  پی سی بی  کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں ایک تبدیلی کی گئی، پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کے ڈیٹا اینالسٹ کو تبدیل کر دیا گیا۔

سلیکشن کمیٹی میں ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ کو تبدیل کر دیا گیا، حسن چیمہ کی جگہ عثمان ہاشمی کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، ڈیٹا اینالسٹ کو سلیکشن کے معاملات میں ووٹنگ کے حقوق حاصل نہیں ہوں گے۔

سلیکشن کمیٹی میں علیم ڈار، اسد شفیق اور اظہر علی شامل ہیں،   سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کرنے کی پابند ہو گی۔

Watch Live Public News