سولر پینلز پر 18فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں: شازیہ مری

 سولر پینلز پر 18فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں: شازیہ مری

ویب ڈیسک: مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کا بجٹ پر ردعمل ، اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا سولر پینلز پر 18فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں۔ 

 مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی سے نجات کا واحد ذریعہ سولر پینلز تھا جس کو بھی عوام سے دور کردیا گیا ہے۔

تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ بھی موجودہ مہنگائی میں ناکافی ہے،حیدرآباد اور کراچی موٹروے 400 ارب منصوبے پر صرف 15ارب روپے رکھ کر مذاق کیا گیا۔

مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافی ٹیکس سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 17 ہزار 573 ارب روپے کا بجٹ 26-2025 پیش کیا، جس میں دفاعی بجٹ کے لیے 2 ہزار 550 ارب روپے مختص کیے گئے۔

سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پاکستان میں سولر پینلز کی مقامی صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

دوسری جانب تاجر برادری نے آن لائن خریداری اور سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

صدر فیڈریشن عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت نے آلٹرنیٹ انرجی پالیسی کے باوجود سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے، جس سے ان کی قیمتیں بڑھ جائیں گی اور یہ فیصلہ توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے کے حکومتی دعوؤں کی نفی کرتا ہے۔

 
 
 

Watch Live Public News