جدید فیچرز کے ساتھ گوگل کا نیا آپریٹنگ سسٹم آگیا

جدید فیچرز کے ساتھ گوگل کا نیا آپریٹنگ سسٹم آگیا

ویب ڈیسک:ٹیکنالوجی کی دنیا میں آئے روز نئی ایجادات ہورہی ہیں، مختلف کمپنیاں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لئے جدید ، معیاری پراڈکٹس تیار کررہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا اپیس بھی اس کمپٹیشن میں شامل ہیں، گوگل کی جانب سے صارفین کے لئے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔

گوگل نے اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم کو عام افراد کے لیے متعارف کرا دیا ہے اور یہ اب مخصوص اسمارٹ فونز کو دستیاب ہے، یہ پہلی بار ہے جب گوگل کی جانب سے نئے آپریٹنگ سسٹم کو جون میں متعارف کرایا گیا ہے، عموماً کمپنی کی جانب سے نیا ورژن ستمبر یا اکتوبر میں جاری کیا جاتا ہے۔

اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے جیسے لائیو اپ ڈیٹس جس کے ذریعے آپ رائیڈ شیئرنگ گاڑیوں اور فوڈ ڈیلیوریز کو نوٹیفکیشنز میں ٹریک کرسکیں گے, اسی طرح نئے ڈیوائس سکیورٹی فیچرز اور دیگر متعدد اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔

اس نئے آپریٹنگ سسٹم کے اہم فیچرز میں لائیو اپ ڈیٹس اینڈ اسٹریم لائن نوٹیفکیشنز شامل ہیں۔

اگر آپ فوڈ ڈیلیوری کے منتظر ہیں یا رائیڈ شیئرنگ سواری کا انتظار کر رے ہیں، تو آپ کے فون کی لاک اسکرین پر ہی لائیو اپ ڈیٹس کو دیکھنا ممکن ہو جائے گا۔

اس طرح صارفین کو کسی ایپ کو اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، جبکہ اس ایپ کے نوٹیفکیشنز خودکار طور پر اکٹھے ہو جائیں گے، جس سے لاک اسکرین بے ہنگم محسوس نہیں ہوگی۔

ون ٹیپ ایڈوانسڈ پروٹیکیشنز
گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے دفاع کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

اس مقصد کے لیے ایڈوانسڈ پروٹیکیشن کو اینڈرائیڈ 16 میں تمام صارفین کے لیے مفت متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے انہیں فراڈ کالز اور دیگر آن لائن حملوں سے بچنے میں مدد ملے گی۔

نیا ڈیزائن
گوگل کی جانب سے میٹریل 3 ایکسپریسیو ڈیزائن مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

ڈیسک ٹاپ ونڈو
کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ 16 کے لیے ڈیسک ٹاپ ونڈونگ ٹو اینڈرائیڈ نامی فیچر بھی متعارف کرایا ہے جو آنے والے مہینوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کیمرا فیچرز
گوگل نے آٹو میٹک نائٹ موڈ سین ڈیٹیکشن، ہائیبرڈ آٹو ایکسپوزر اور متعدد دیگر فیچرز اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے کیمرا سیٹ اپ کے لیے اینڈرائیڈ 16 کا حصہ بنائے ہیں جبکہ  نیچرل انیمیشن کو یوزر انٹرفیس کے ہر حصے میں شامل کیا جا رہا ہے۔

فائنڈ ہب
فائنڈ ہب بنیادی طور پر ایک ڈیش بورڈ ہے جس کے ذریعے آپ اپنے فون کو ٹریک کرسکیں گے یا دیکھ سکیں گے بچے گھر بحفظات پہنچ گئے ہیں یا نہیں، اس سروس میں تھریڈ پارٹی بلیوٹوتھ ٹیگز کو شامل کیا جائے گا جبکہ 2025 کے آخر تک سیٹلائیٹ کنکٹویٹی سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

Watch Live Public News