’’اسلام جلد دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا‘‘

’’اسلام جلد دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا‘‘

ویب ڈیسک:امریکی تھنک ٹینک نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دنیا بھرمیں تیزی سے پھیل رہا ہے، ایک عیسائی کی پیدائش کے مقابلے میں 3 افراد عیسائیت چھوڑ رہے ہیں، یہ رجحان برقرار رہا تو اسلام جلد دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔

تھنک ٹینک پیو ریسرچ سینٹر کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2010 سے 2020 کے درمیان دنیا میں مسلمانوں کی تعداد سب سے زیادہ بڑھی، جس کے بعد مذہب سے غیر منسلک افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک کی تازہ ترین عالمی مذہبی آبادی کی رپورٹ نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اگرچہ عیسائیت کے ماننے والوں کی تعداد 122 ملین سے بڑھ کر 2.3 ارب تک پہنچی، مگر مجموعی آبادی میں اس کا تناسب کم ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں مسلم آبادی میں 347 ملین افراد کا اضافہ ہوا، جو کہ تمام دیگر مذاہب کی مشترکہ آبادی سے زیادہ ہے۔ اس کی بڑی وجہ قدرتی آبادی میں اضافہ ہے،جہاں مسلمانوں کی پیدائش کی شرح اموات سے زیادہ ہے۔ تحقیق کاروں نے کہا کہ بالغ افراد کا اسلام قبول کرنا یا ترک کرنا اس اضافے میں نمایاں کردار نہیں رکھتا۔

رپورٹ کے مطابق، عیسائیت میں 1.8 فیصد کمی ہوئی، خاص طور پر یورپ، شمالی امریکہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جہاں غیر مسیحی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ دنیا بھر میں مذہب سے غیر منسلک افراد کی تعداد 24.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو عیسائیوں اور مسلمانوں کے بعد تیسری بڑا گروپ ہے۔ شمالی امریکہ میں یہ تناسب 30.2 فیصد ہو چکا ہے۔

رپورٹ میں پہلی بار 117 ممالک میں بالغ افراد کے مذہبی رجحانات پر تحقیق کی گئی، جس میں ان کے بچپن کے مذہب اور بالغ ہو کر اپنائے گئے مذہب کا موازنہ کیا گیا۔ اس سے پتہ چلا کہ عیسائیت چھوڑنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں لوگوں کی تعلیم اور معاشرتی ترقی زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بدھ مت کی پیروی کرنے والوں کی تعداد 2010 سے 2020 کے دوران 19 ملین کم ہوئی، جو کہ واحد مذہبی گروہ ہے جس کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ رجحانات برقرار رہے تو اسلام جلد دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے۔2020 میں 24.2 فیصد افراد غیر مذہبی تھے جب کہ2010 میں یہ شرح23.3 فیصد تھی۔ 

Watch Live Public News