کونسی گاڑی کتنی مہنگی؟ سنیل منجھ نے بجٹ میں چھپے اصل حقائق بتا دیئے

کونسی گاڑی کتنی مہنگی؟ سنیل منجھ نے بجٹ میں چھپے اصل حقائق بتا دیئے

ویب ڈیسک: پاکستان میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کی ویب سائٹ پاک ویلز کے چیئرمین سنیل منجھ نے پبلک نیوز سے خضوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ پر بات کی۔

سنیل منجھ نے کہا کہ بجٹ پیش کئے جانے سے قبل افواہیں گردش کررہی تھیں کہ اس میں ریلیف ملے گا، بڑے لوگ کہہ رہے تھے کہ ’ آر- ڈی ‘ کی قیمت کم ہوجائے گی، سرخیاں چل رہی تھیں کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں 10، 15 لاکھ کی کمی ہوجائے گی، مگر ایسا کچھ نہیں ہوا۔

سنیل منجھ نے کہا اگر ریلیف آیا تو وہ ریگولیٹری ڈیوٹی میں آئے گا اور وہ بھی مہنگی گاڑی، لینڈ کروز، پراڈو وغیرہ پر جس کا مڈل کلاس طبقے سے کوئی تعلق نہیں۔

سوزوکی آلٹو پر ساڑھے 12 فیصد جی ایس ٹی تھا اس کو  بڑھا کر 18 کردیا گیا ہے، 13 سو سی سی پیٹرول والی گاڑیوں پر 1 فیصد ٹیکس لگا جبکہ 18 سو سی سی والی گاڑیوں پر  2 فیصد، اس سے اندازہ لگالیں کے جو 30 لاکھ روپے کی آلٹو تھی اس کی قیمت مزید 1 لاکھ 75 سے اوپر چلی گئی۔

کاربن ٹیکس لگایا گیا ہر بندہ اس کو ادا کرے گا، ہر لیٹر کے اوپر ڈھائی روپے پہلے جو کہ 5 روپے تک جائے گا، پیٹرولیم لیوی 60 سے 100 روپے جائے گی۔

سنیل منجھ کا کہنا تھا جب گندم 4 ہزار روپے من تھی تب بھی روٹی کی قیمت وہی تھی اور اب گندم 2 ہزار کی ہوگئی اور روٹی کی قیمت میں کوئی فرق نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائبر گاڑیوں کے لئے ابھی واضح نہیں ہے فنانس بل میں اضافے کا ذکر نہیں ہے مگر تقریر میں کہہ دیا گیا ہے۔یہ گاڑیاں پہلے ہی کروڑوں میں فرخت ہورہی ہیں۔

عام آدمی جو اپنے استعمال کے لئے گاڑی لے گا اُس کو ساڑھے 12 سے ساڑھے 18 فیصد جی ایس ٹی دینا پڑے گا، اُس کو پیٹرولیم لیوی اور کاربن ٹیکس بھی دینا پڑے گا، انڈسٹری کا بھی نقصان ہے۔

گاڑیوں کی قیمتیں کیسے کم ہوسکتی ہیں اس کا حل بتاتے ہوئے سنیل منجھ کا کہنا تھا کہ ٹیکس کم کردیا جائے تو قیمتیں بھی کم ہوجائیں گی۔  

  

Watch Live Public News