ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 170 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 684 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 328 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی 44 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 497 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔