قومی اقتصادی سروے پیش، کئی شعبوں میں معاشی اہداف حاصل نہ ہو سکے

قومی اقتصادی سروے پیش، کئی شعبوں میں معاشی اہداف حاصل نہ ہو سکے

(ویب ڈیسک) قومی اقتصادی سروے پیش کر دیا گیا، کئی شعبوں میں معاشی اہداف حاصل نہ ہو سکے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا تھا اور مون سون کی بارشوں کی وجہ سے معشیت متاثر ہوئی جب کہ امریکا کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر ٹیرف کے نفاذ سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی۔ حکومت بحرانوں سے نبرد آزما ہونے میں کامیاب رہی، اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے باوجود ملکی معیشت نے بہتر کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ  مشرق وسطیٰ کی صورت حال پیدا نہ ہوتی تو جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد سے اوپر جاتی۔ معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر سے اوپر چلا گیا۔

قومی اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال فی کس آمدن 5 لاکھ 33 ہزار 629 روپے تک محدود رہی، ہدف 5لاکھ 60 ہزار 803 روپے تھا، زرعی اور صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف بھی رواں مالی سال حاصل نہیں ہوسکا۔

قومی اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا، 11ماہ میں ترسیلات 38 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی، جون کے آخر تک 41 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

 رواں مالی سال کے لیے برآمدات کا ہدف 35 ارب 30 کروڑ ڈالر تھا، لیکن 11 ماہ میں برآمدات 28 ارب ڈالر رہیں، درآمدات کا ہدف 65.2 ارب ڈالر تھا، 11 ماہ میں 63 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

 صنعت کیلئے ترقی کا ہدف 4.3 فیصد شرح نمو 3.5 فیصد رہی، پیداواری شعبے کیلئے ترقی کا ہدف 4.7 فیصد تھا، شرح نمو 6.6 فیصد رہی، بڑی صنعتوں کیلئے ترقی کا ہدف 3.5 فیصد تھا شرح نمو 6.1 فیصد رہی، تعمیرات کے شعبے میں ترقی کا ہدف 3.8 فیصد تھا، ترقی 5.7 فیصد رہی۔

Watch Live Public News