واٹس ایپ نے گروپس کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے گروپس کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا
پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے گروپس ایڈمن کیلئے شاندار فیچر پیش کیا گیا ہے جس کے تحت اب انہیں گروپ میں نئے شرکاء کو شامل ہونے پر منظوری دینے کی اجازت دی گئی ہے ۔ یعنی کے اب گروپ میں کسی بھی ممبر کو شامل ہونے سے پہلے گروپ ایڈمن کی رضامندی درکار ہوگی ۔گروپ ایڈمن کو واٹس ایپ کی جانب سے اختیار دیا گیا ہے کہ وہ چاہے تو نئے ممبر کی درخواست منظور یا مسترد بھی کرسکتا ہے ، اس سے قبل ایسا نہیں ہوتا تھا ، گروپ کا کوئی بھی رکن کسی کو ریکویسٹ بھیجتا تھا اور وہ اسے منظور کرلیا کرتا تھا اور اس طرح گروپ میں شامل ہوجاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہو سکے گا ۔ یہ دلچسپ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی فون کے کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے متعارف کروایا گیا ہے ، اگر آپ یہ فیچر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں ، اگر تب بھی فیچر دستیاب نہیں ہوا تو مطلب آپ کو کچھ وقت اور انتظار کرنا پڑے گا ۔ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ واٹس ایپ بیٹا انفو کی طرف سے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے کہ جس میں گروپ ایڈمنز جان سکتے ہیں کہ مذکورہ فیچر کو کیسے استعمال کریں گے ۔ جیسا کہ آپ اسکرین شاٹ میں بھی دیکھ سکتے ہیں کہ گروپ سیٹنگ سیکشن میں "اپروو نیو پارٹیسپنٹنس" کا آپشن موجود ہے ۔ ایک بار یہ آپشن آن ہونے کے بعد، جو بھی گروپ میں شامل ہونا چاہتا ہے اسے گروپ ایڈمنسٹریٹر سے منظور ہونا ضروری ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔