بلوچستان کی عوام کیلئےپاک فوج کی فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری

بلوچستان کی عوام کیلئےپاک فوج کی فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری
کیپشن: بلوچستان کی عوام کیلئےپاک فوج کی فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری

پبلک نیوز: پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں صحت، تعلیم اور دیگر فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری ہےجبکہ  بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں 14 مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق میڈیکل کیمپس قلعہ سیف اللہ، بادینی، سبی، سنگان، ژوب، دکی اور ضلع چمن کے دور دراز علاقوں میں لگائے گئے۔ میڈیکل کیمپس میں عوام کو انکی دہلیز پر مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپس میں کل 4297 سے زائد مریضوں کا مفت طبعی معائنہ کیا گیا اور مخلتف ٹیسٹس کی سہولیات کے ساتھ ادویات فراہم کی گئیں۔

تعلیمی میدان میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر انتظام 83 اسکولز/کالجز و بشمول 29 فری/شیلٹر اسکولز کو کامیابی سے چلایا جا رہا ہے۔ان اسکولز و کالجز میں جہاں بیک وقت 15000 سے زائد طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں وہیں فری/شیلٹر اسکولز میں زیر تعلیم تمام طلباء و طالبات کو مفت تعلیم، کتابیں، یونیفارم اور اسکالرشپس فراہم کیے جارہے ہیں۔

پچھلے ایک ماہ کے دوران ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل دوبندی میں ایک گرلز پرائمری اسکول کی تعمیر عمل میں لائی گئی۔یہ اسکول دوبندی اور ملحقہ علاقوں کی بچیوں کو مفت تعلیم فراہم کرے گا۔ افتتاحی تقریب میں طالبات میں مفت کتابیں اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں۔

نوشکی میں واقع گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشکی کیلئے ایف سی کی جانب سے کمپیوٹر لیب کیلئے کمپیوٹرز کی فراہمی، باؤنڈری وال کی مرمت، سپورٹس گئیر کی فراہمی اور پلے گراؤنڈ کی مرمت کی جارہی ہے جبکہ صحبت پور، چمن، سنگان، قلعہ سیف اللہ اور کوہلو کے مستحق اور ضرورت مند ہزاروں خاندانوں میں مفت رمضان راشن پیکجز تقسیم کیے گئے ہیں۔

مقامی عمائدین نے طبی، تعلیمی اور فلاح و بہبود کے اقدامات کو خوش آئند قراردیا اور پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا شکریہ ادا کیا۔