ڈیفنس میں کارکی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی

ڈیفنس میں کارکی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی
کیپشن: A new development has emerged in the case of the death of 6 people by Karki Tucker in Defense

ویب ڈیسک: ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ  افراد کی ہلاکت کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ جہاں ملزم افنان کے وکیل نے مقدمہ سے دھشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ 

افنان کے وکیل حافظ اسرارالحق ایڈووکیٹ اور ملزم کی والد شفقت اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم افنان کو جیل سے انسداد دھشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے کیس پر سماعت کی۔ 

عدالت نے تمام  نامزد ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔ پراسیکیوشن نے کم عمر ملزم افنان سمیت 5 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔

ملزم افنان کے والد اور دوستوں کو بھی چالان میں ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔ افنان، شفقت علی، علی عبداللہ، محمد سعد اور محمد ابرھیم کو گناہ گار قرار دیا گیا ہے۔ 

چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم افنان  اور اس کے دوستوں نے مرنے والی خواتین سے چھیڑ چھاڑ بھی کی۔ ملزم شفقت اعوان نے اپنے کم عمر بیٹے کو ڈرائیونگ  لائسنس نہ ہونے کے باوجود  گاڑی کی چابی دی۔ ملزم افنان  اور ساتھیوں نے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کو ہلاک کیا۔ عدالت نے مزید سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔