امبانی فیملی بیٹے کی نئی نویلی دلہن کو تحفے کیا دے گی؟ حیرت انگیز خبر آگئی

امبانی فیملی بیٹے کی نئی نویلی دلہن کو تحفے کیا دے گی؟ حیرت انگیز خبر آگئی
کیپشن: Ambani family
سورس: web desk

ویب ڈیسک:کبھی بالی ووڈ خانز کا ایک ساتھ ڈانس تو کبھی فیمس سنگر ریحانہ کی پرفارمنس کے چرچوں سے بھری ہوئی آننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات اگرچہ ختم ہوگئی ہیں لیکن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے ہونے والی تقریبات پر میڈیا ابھی تک باتیں کررہا ہے.

تفصیلات کے مطابق بھارت کے بزنس ٹائیکون نے اپنے بیٹے کی شادی پر دنیا بھر کی فیمس شخصیات کو مدعو کیا، بالی ووڈ، ہالی ووڈ سمیت بھارتی کرکٹ ٹیم اور دوسری ٹیموں کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے بھی شادی کی تقریبات میں شرکت کی۔

اب خبریں گردش کررہی ہیں کہ اپنی بڑی بہو کو شادی میں 91 ہیروں سے جڑا 451 کروڑ روپے کا ہار دینے والی مکیش امبانی کی وائف نیتا امبانی چھوٹی بہو رادھیکا کو بھی انتہائی شاندار تحفہ دینے کا ارادہ رکھتی ہیں.

شلوکا کو دیا جانے والا ہار 407 قیراط کے ہیروں سے تیار کیا گیا تھا، دنیا کے اس سب سے قیمتی ہار کا ڈیزائن لبنانی جیولر معاواد نے تیار کیا تھا اور بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رادھیکا مرچنٹ کو بھی اتنا ہی قیمتی تحفہ دیا جائے گا.

اب نیتا امبانی چھوٹی بہو رادھیکا مرچنٹ کو وہ خوبصورت موتیوں اور ہیرے کا ہار تحفے میں دیں گی جو انھوں نے مکیش امبانی کی بھانجی ایشیتا سالگاکور کی کاک ٹیل پارٹی میں پہنا تھا اس سے پہلے یہی ہار نیتا امبانی سونم کپور کی شادی کے ریسیپشن میں بھی پہن چکی ہیں۔