اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ویب ڈیسک: ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو عدالت میں پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے فراڈ کے کیس میں ایف آئی اے نے عاطف خان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے 11 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کر دی، اور عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔

Watch Live Public News