ویب ڈیسک:امریکی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ہلچل..ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کا خوفناک اثر امریکا اور ایشیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی کا رحجان۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان برقرار ہے۔ ڈاؤ جونز میں 2.08،ایس اینڈ پی 2.7اور نیسڈیک انڈیکس میں 4فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ڈاؤ جونز انڈیکس میں کاروبار کے دوران نقصان 1100پوائنٹس تک پہنچا تھا۔ڈاؤ جونزانڈیکس 890پوائنٹس کمی کے ساتھ بند ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس اینڈ پی اور نیسڈیک میں سال کا بدترین دن رہا۔ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں ستمبر 2022کے بعد سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔بڑے پیمانے پر شیئرز کی فروخت ٹیرف اثرات کے بارے میں تشویش کا باعث تھی۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں امریکی معیشت کی منتقلی کی بات کی تھی ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کساد بازاری کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ ٹرانزیشن کا دور ہے کیونکہ ہم جو کچھ کر رہے ہیں یہ بہت بڑا کام ہے۔