کراچی سےراولپنڈی جانیوالی تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پرحادثےکاشکار

کراچی سےراولپنڈی جانیوالی تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پرحادثےکاشکار
کیپشن: کراچی سےراولپنڈی جانیوالی تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پرحادثےکاشکار

ویب ڈیسک: کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ذرائع کا کہناہےکہ مسافر ٹرین کی ایک بوگی روہڑی اسٹیشن پر ٹریک سے اترگئی۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد  ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا.

 ریلوےذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد اپ ٹریک بلاک ہوگئی، پٹری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کے باعث بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس کو بیگماجی اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شاہ حسین ایکسپریس،گرین لائن ایکسپریس،فرید ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنز پر روکا گیا ہے۔

Watch Live Public News