ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں 2 بچے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہےکہ ناخوشگوار واقعہ کبوترانوالہ قبرستان کے قریب راجباہ (چھوٹی نہر) میں پیش آیا جہاں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ریسکیو حکام کہناہے کہ گوجرہ ریسکیو آپریشن کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں،گوجرہ بچوں کی شناخت 10 سالہ ریحان اور 3 سالہ امیر حمزہ کے ناموں سے ہوئی،مرنے والے بچے آپس میں کزن ہیں،3 سالہ امیر حمزہ ننھیال آیا ہوا تھا،ریسکیو 1122 نے بچوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی۔