یوکرین کا ماسکو پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، 1 ہلاک

UKRAIN HEAVIEST ATTACK Russian defenses down 337 Ukrainian drones
کیپشن: UKRAIN HEAVIEST ATTACK Russian defenses down 337 Ukrainian drones
سورس: google

ویب ڈیسک : یوکرین کی جانب سےماسکو پر ڈرونز کی بارش، جنگ میں اب تک سب سے بڑا فضائی حملہ ،، روسی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات ماسکو شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں ہونے والے ڈرون حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔
ماسکو ریجن کے گورنر آندرے ووروبیف کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق روسی دارالحکومت سے متصل ودنوئے اور ڈومودیدوو قصبوں سے ہے۔ ان کے مطابق ان حملوں میں ایک رہائشی عمارت کے سات اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا ہے۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کا کہنا ہے کہ شہر کی طرف آنے والے 73 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔ گرنے والے ڈرون کے ملبے سے ایک عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا ہے۔
روس کی وزارتِ دفاع کے مطابق گذشتہ رات روس کی حدود میں داخل ہونے والے 337 یوکرینی ڈرونز کو مار گرائے گئے۔
حملے کے نتیجے میں ایک ضلعی ٹرین نیٹ ورک کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ماسکو کے ہوائی اڈوں پر پروازوں پر پابندیاں عائد ہیں۔ فروری 2022 میں یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ روس پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ ہے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب یوکرینی اور امریکی حکام روس- یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی غرض سے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
گورنر ووروبیف نے سوشل میڈیا پر حملے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اپارٹمنٹس اور جلی ہوئی گاڑیوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ یہ تصاویر بظاہر ماسکو کے علاقے کے ایک کار پارک کی دکھائی دیتی ہیں۔
یوکرین کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

Watch Live Public News