ویب ڈیسک: ایف 9 پارک کے قریب تشدد کا واقعے میں خواتین پر تشدد کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ خواتین اور ملزم کے درمیان معاہدہ کی کاپی منظرعام پر آگئی۔
معاہدے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مکمل تسلی کرلی ہے، جمال بے قصور ہے اور مقدمہ غلط فہمی کی بنا پردرج کیا گیا۔ہم نے جمال کے ساتھ راضی نامہ کرلیا، اگر عدالت جمال کو رہا کرے تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا۔

خواتین نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ اگر عدالت ملزم محمد جمال کو بری کرے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ہم مقدمے کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتیں۔

معاہدے پر تینوں خواتین کے دستخط ہیں۔ پولیس نےمتاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ملزمان کو دو خواتین کو سڑک پر بالوں سے پکڑ گھسیٹے اور ان پر تشدد کرتے دکھایا گیا تھا۔