خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کےکیس میں اہم پیشرفت

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کےکیس میں اہم پیشرفت
کیپشن: خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کےکیس میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک: ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید  نےکی۔

 عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آ ج تفتیشی افسر انسپکٹر عمران یوسف کا بیان قلمبند ہونا تھا۔

ملزمان پارٹی کے وکیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے آج انویسٹیگیشن آفیسر کا ریکارڈ قلمبند نہ ہو سکا۔

آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔مقدمہ کے دیگر گواہان کی شہادتیں ریکارڈ ہو چکی ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News