اداکارہ مومنہ اقبال کی ہراسمنٹ درخواست پر اہم پیشرفت

اداکارہ مومنہ اقبال کی ہراسمنٹ درخواست پر اہم پیشرفت

(ویب ڈیسک ) ادکارہ مومنہ اقبال کی ہراسمنٹ درخواست پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر این سی سی آئی اے ذرائع  کے مطابق کراچی سے آن لائن بھیجی گئی درخواست این سی سی آئی اے لاہور کو موصول ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے خلاف درخواست جمع کرائی گئی، این سی سی آئی اے نے دونوں فریقین کو آج طلب کر لیا۔ دوپہر ایک بجے دونوں فریقین کی پیشی متوقع ہے ۔

ڈائریکٹر این سی سی آئی اے ذرائع کے مطابق  ابتدائی مرحلے میں میرٹ پر انکوائری کی جائے گی۔آن لائن ہراسمنٹ کیس ہونے کے باعث ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ لیا جائے گا۔ شواہد کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے دونوں فریقین کے بیانات اور دستیاب شواہد کا جائزہ لے گا۔ زبانی ہراسمنٹ ثابت ہونے کی صورت میں معاملہ پولیس کیس بھی بن سکتا ہے۔ابتدائی تفتیش کے بعد قانونی کارروائی کا دائرہ طے کیا جائے گا۔

Watch Live Public News