یوکرین کا ماسکو پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، 1ہلاک ، 3 افراد زخمی

یوکرین کا ماسکو پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، 1ہلاک ، 3 افراد زخمی

(ویب ڈیسک )   یوکرین نے روسی دارالحکومت ماسکو پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے ماسکو پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے جس کے نتیجے میں 1شخص کی ہلاکت ہوئی ہے جب کہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

اس حوالے سے روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ  راتوں رات کئی علاقوں میں 337 یوکرینی ڈرون مار گرائے جن میں سے 91 ڈرونز ماسکو کی جانب بھیجے گئے جب کہ یوکرین کی سرحد سے ملحق کرسک کے علاقے میں مزید 126 ڈرون بھی مار گرائے ہیں۔ 

خیال رہے کہ  یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں اور اس حوالے سے سعودی عرب میں مذاکرات کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کیلئے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اوریوکرینی صدر زیلنسکی بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

Watch Live Public News