بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی لڑکی کیساتھ تصویر وائرل ہونے پر سابقہ اہلیہ کا ردعمل

بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی لڑکی کیساتھ تصویر وائرل ہونے پر سابقہ اہلیہ کا ردعمل

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی دوست آر جے مہوش کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سابقہ اہلیہ دھناشری ورما کی پوسٹ نے ہلچل مچادی۔

کرکٹر کی سابقہ اہلیہ دھناشری نے بھی انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی بھڑاس نکال دی،دھناشری ورما نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ  ’عورت کو الزام دینا ہمیشہ فیشن رہا ہے‘۔

بھارتی کرکٹر کی سابقہ اہلیہ کی اسٹوری نے مداحوں کے غصے کو مزید بھڑکا دیا جس کے بعد سے کرکٹر اور  ان کی مبینہ گرل فرینڈ کو مزید تنقید کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ چہل اور ڈانسر دھناشری ورما 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن گزشتہ دنوں ہی دونوں کے درمیان باقاعدہ علیحدگی دیکھنے میں آئی،اس کے بعد بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کو مشہور خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش کے ساتھ دیکھا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب چہل اور مہوش کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو، اس سے قبل کرسمس کے موقع پر بھارتی کرکٹر اور مہوش کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جس نے دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہوں کو جنم دیا تھا۔

اگرچہ مہوش نے اس وقت  افواہوں کو  ’بے بنیاد‘ قرار دیا تھا لیکن حالیہ  وائرل تصاویر نے ایک بار پھر ان کے مبینہ تعلقات پر  کی جانیوالی بحث کو ہوا دی ہے۔

Watch Live Public News