لاہور؛ 3 دن میں دو آپریشن،ڈاکٹروں کی غفلت نے خاتون کی جان لے لی

لاہور؛ 3 دن میں دو آپریشن،ڈاکٹروں کی غفلت نے خاتون کی جان لے لی

ویب ڈیسک: کینٹ کے علاقے میں نجی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جابحق، جان بحق  ہونے والی خاتون کی شناخت فائزہ کے نام سے ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق خاوند اسامہ اسحاق کا کہنا تھا کہ فائزہ کو 8 مارچ کو طبعیت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ڈاکٹر اظہر نے آپریشن کے بعد فائزہ کو ڈسچارج کر دیا تھا۔

فائزہ کا دوبارہ ہسپتال منتقلی کے دوران آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران فائزہ کو 42 بوتلیں خون لگایا گیا، فائزہ کا انتقال ڈاکٹر کی غفلت کے باعث ہوا، ورثا کا کہنا تھا کہ 3 دن میں ڈاکٹر نے دو آپریشن کئے، پہلا آپریشن کیا جو ٹھیک نہیں ہوا بعد میں تیسرے روز دوسرا آپریشن کیا۔

Watch Live Public News