ایران پر حملے کے فیصلے سے متعلق ٹرمپ کا بڑا یوٹرن، ذمہ داری مشیروں پرڈال دی

ایران پر حملے کے فیصلے سے متعلق ٹرمپ کا بڑا یوٹرن، ذمہ داری مشیروں پرڈال دی
کیپشن: ایران پر حملے کے فیصلے سے متعلق ٹرمپ کا بڑا یوٹرن، ذمہ داری مشیروں پرڈال دی

ویب ڈیسک: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملوں کے فیصلے سے متعلق بڑا یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس اقدام کی طرف ان کے قریبی مشیروں نے مائل کیا تھا۔

ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق صورتحال تیزی سے ایسے مرحلے پر پہنچ گئی تھی جسے انہوں نے واپسی کے امکان کے بغیر مرحلہ قرار دیا۔

ان کے مطابق مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف، مشیر جیرڈ کشنر اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے ساتھ مشاورت کے بعد انہیں یقین ہو گیا تھا کہ ایران امریکا پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکا پیشگی کارروائی نہ کرتا تو ایران ایک ہفتے کے اندر حملہ کر سکتا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں میں ایران کی اکاون بحری کشتیاں تباہ کی گئیں جبکہ بغیر پائلٹ طیارے بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایرانی ڈرون حملوں میں تراسی فیصد کمی آئی ہے۔

Watch Live Public News