ویب ڈیسک: ایران کے ساتھ جاری دس روزہ جنگ کے دوران تقریباً ڈیڑھ سو امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے دو باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ جنگ کے دوران امریکی فوج کو قابلِ ذکر جانی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع نے صرف آٹھ امریکی اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔
تاہم خبر رساں ادارے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد امریکی محکمہ دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً ایک سو چالیس امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔