ویب ڈیسک: بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی اور بھارتی مجرمانہ کردار دنیا بھر میں بے نقاب ہوگیا۔ امریکا مجرمانہ نیٹ ورک اور سنگین جرائم میں ملوث بھارتی شہریوں کو ملک بدر کرنے پر مجبور ہوگیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق امریکا میں ایک اور بھارتی شہری جسکرن سنگھ کو سنگین مجرمانہ سرگرمیوں میں گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی شہر سان ڈیاگو میں انفورسمنٹ اینڈ ریموول آپریشنز نے بھارتی شہری کو سنگین جرائم کے باعث گرفتار کیا۔
امریکی حکام کے مطابق گرفتار جسکرن سنگھ بھارتی کرمنل ایلین ہے اور اس کیخلاف حتمی طور پر ملک بدری کا حکم دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک روز قبل ایک اور مجرم بھارتی شہری جشن پریت سنگھ کو بھی سان ڈیاگو میں گرفتار کیا گیا۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ بھارتی شہری دہشت گردانہ واقعات اور دیگر سنگین منظم جرائم میں ملوث ہیں۔
عالمی ماہرین کے مطابق بھارتی منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس مختلف ممالک میں سیکیورٹی کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔ ایسے واقعات میں بھارت اور را کی سرپرستی میں ہونے والی ریاستی دہشتگردی بالخصوص سکھ رہنماؤں کے قتل کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ اگر ان نیٹ ورکس کے خلاف مربوط عالمی اقدامات نہ کیے گئے تو دیگر ممالک کیلئے سیکیورٹی چیلنجز مزید بڑھ سکتے ہیں۔