ویب ڈیسک: عمان کی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ملک کے تمام سرکاری اور نجی ادارے 19 مارچ تا 23 مارچ 2026 بند رہیں گے، جبکہ دفاتر 24 مارچ سے دوبارہ کھل جائیں گے۔
فلکیاتی پیش گوئیوں کے مطابق اس سال رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث کئی ممالک میں عید الفطر جمعہ، 20 مارچ کو متوقع ہے۔ تاہم عید کی حتمی تاریخ کا اعلان متعلقہ مذہبی حکام کی جانب سے شوال کا چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔
عمان میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری 2026 سے ہوا تھا، جبکہ دیگر کئی خلیجی ممالک میں روزے 18 فروری سے شروع ہوئے۔ اگر عید 20 مارچ کو منائی جاتی ہے تو عمان میں رمضان المبارک 29 دن پر مشتمل ہوگا، جبکہ وہ ممالک جنہوں نے ایک دن پہلے روزے شروع کیے تھے وہاں 30 روزے مکمل ہوں گے۔