آؤٹ آف فارم بابر اعظم کا نیشنل ٹی 20 کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ

آؤٹ آف فارم بابر اعظم کا نیشنل ٹی 20 کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ
کیپشن: آؤٹ آف فارم بابر اعظم کا نیشنل ٹی 20 کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے خراب فارم کے بعد ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ تقریباً ڈھائی سال سے اپنی پرانی فارم واپس نہ آنے کے بعد، بابر اعظم نے نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی منیجمنٹ نے بابر اعظم کو کرکٹ سے مختصر وقفہ لینے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ اپنی فارم کو دوبارہ بحال کر سکیں۔

اس دوران بابر اعظم نے پی ایس ایل 11 کو ہدف رکھتے ہوئے انفرادی طور پر ٹریننگ اور نیٹس پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے اور کوچز کے ساتھ اپنی بیٹنگ تکنیک پر کام کر رہے ہیں۔

لاہور وائٹس نے بھی بابر اعظم کی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔ اس سے قبل اطلاعات یہ تھیں کہ وہ فارم کی بحالی کے لیے نیشنل ٹی 20 کپ میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے، لیکن اب وہ اس مقابلے میں حصہ نہیں لیں گے۔

بابر اعظم پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کا حصہ ہیں اور ٹیم کے لیے اوپننگ کرنے کا اہم کردار ادا کریں گے۔

Watch Live Public News