ویب ڈیسک: 19 مارچ کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
سپارکو کے مطابق شوال 1447ھ کا نیا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح 6:23 بجے پیدا ہوگا۔ 19 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے۔ اس لیے یکم شوال 1447ھ ہفتہ 21 مارچ 2026 کو ہوگی۔
واضح رہے کہ شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔